سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں بل بورڈ ہٹانے کا آج آخری روز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 12:06

سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں بل بورڈ ہٹانے کا آج آخری روز

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں بل بورڈ ہٹانے کا آج آخری روز ہے، تاہم شہر کی مرکزی شاہراہوں پر موجود بیشتر بل بورڈز کواب تک نہیں ہٹایا جاسکا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر موجود بل بورڈز 30 جون تک ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق شہر میں 10 ہزار کے لگ بھگ غیر قانونی اور خلاف ضابطہ بل بورڈہیں جن میں سے 90 فیصد بل بورڈ اور ہورڈنگز ہٹانا ابھی باقی ہے۔کراچی میں جاری بارشوں کے دوران بل بورڈ شہریوں کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔

متعلقہ عنوان :