عید کی آمد پر بازاروں میں دکانیں رنگ برنگی چوڑیوں سے سج گئیں

جمعرات 30 جون 2016 11:58

پشاور ۔30 جون ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء ) رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے موقع پر عید کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے عید کے موقع پر خواتین کے زیر استعمال آنے والی لازمی آئٹم چوڑیوں کی مانگ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ مانگ میں اضافہ کو دیکھتے ہی دکانداروں نے بھی نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کوچی بازار مینا بازار صدر شاہین بازار ہشت نگری فردوس سمیت دیگر علاقوں میں قائم چوڑیوں کی دکانوں پر کافی رش نظر آتا ہے عید اور دوسرے تہواروں کے موقع پر ہاتھوں کو سجانے کے لئے خواتین رنگ برنگی چوڑیاں خرید کر پہن لیتی ہیں ہاتھوں کو سجانے کے لئے استعمال ہونے والی چوڑیوں میں خواتین کو متوجہ کرنے کے لئے دکانداروں نے مختلف قسم کی چوڑیاں دکانوں میں سجا رکھی ہیں خواتین بھی دل کھول کر چوڑیوں کی خریداری میں مصروف ہیں مانگ میں اضافہ کو دیکھتے ہی دکانداروں نے بھی ریٹ بڑھا دیئے اور وہ من مانے ریٹ وصول کر کے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں دکانداروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سٹالز سجا لئے ہیں چوڑیوں کی سرکاری نرخ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے چوڑیوں کے علاوہ کپڑے جیولری اور جوتوں کی دکانوں پر بھی کافی رش نظر آ رہاہے جو چاند رات تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :