امریکی حصص بازاروں میں تیزی

جمعرات 30 جون 2016 11:47

نیویارک ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) امریکی حصص بازاروں میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ یورپی یونین سے برطانوی انخلاء کے عالمی معیشت پر اثرات کے بارے میں پائی جانیوالی تشویش میں کمی ہے ۔

(جاری ہے)

وال سٹریٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 1.6فیصد کے اضافے سے 17691.39 پوائنٹس ہو گیا۔ ایس اینڈ پی 500انڈیکس 1.7فیصد کے اضافے سے 2070.51پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ نسدک کمپوزٹ انڈیکس 1.9فیصد کی بہتری سے 4778.84 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا