ٹوکیو اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینجز میں تیزی ، شنگھائی میں مندی

جمعرات 30 جون 2016 11:47

ٹوکیو ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) ٹوکیو اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینجز میں جمعرات کو تیزی جبکہ شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

ٹوکیو حصص بازار میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین نکی 225انڈیکس 1.19فیصد یا 185.88 پوائنٹس کے اضافے سے 15752.71 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 1.18فیصد یا 14.73 پوائنٹس کی بہتری سے 1262.42 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ۔ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں 1.45فیصد اضافہ ہو ا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 296.33 پوائنٹس کی بہتری سے 20732.45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم شنگھائی حصص بازار میں مندی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.27فیصد یا 7.98پوائنٹس کی کمی سے 2923.61 پوائنٹس ہو گیا۔