فیصل آباد کے لڑکوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی گمشدگی کا اعلان کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جون 2016 11:45

فیصل آباد کے لڑکوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی گمشدگی کا اعلان کر دیا، ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جون 2016ء) : فیصل آباد کے رہائشی تین لڑکوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی گمشدگی کا اعلان کر دیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لڑکوں نے اعلان کیا کہ ایل ملک جس کا نام پاکستان ہے اس کے وزیر اعظم نواز شریف گذشتہ ایک ماہ سے لا پتہ ہیں جس کو بھی ملیں وہ انہیں پاکستان واپس بھیج کر شکریہ کا موقع دیں ۔

فیصل آباد کے رہائشی لڑکوں کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل ہو گئی۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 22 مئی کو وزیر اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے جس کے بعد تاحال وطن واپس نہیں لوٹے۔ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: