مکہ: خانہ کعبہ کے نظارہ کرنے کے لیئے ہوٹل کے مخصوص کمرے کا کرایہ 2لاکھ سعودی ریال

جمعرات 30 جون 2016 11:38

مکہ: خانہ کعبہ کے نظارہ کرنے کے لیئے ہوٹل کے مخصوص کمرے کا کرایہ 2لاکھ ..

مکہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2016ء):مکہ میں رمضان المبارک کے آخری دس روز میں ( آخری عشرے) میں خانہ کعبہ کا نظارہ کرنے کے لیئے مخصوص کمروں کا کرایہ 70,000سعودی ریال سے لیکر 20,000سعودی ریال تک لیا جا رہا ہے۔ اس کرائے میں کھانا اور دوسری سہولتیں خاص کر خا نہ کعبہ کی طرف کھلنے والی کھڑکی ہوتی ہے ،جس سے زائرین کو خانہ کعبہ کا نظارہ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔

لیکن وہ کمرے جن سے خانہ کعبہ کا نظارہ نہیں ہو سکتا ان کی قیمتیں بھی37,000ریال سے لیکر 45,000ریال تک وصول کی جارہی ہیں۔ہوٹل بکنگ ایجنٹ عبداللہ الامیری کے مطابق ہوٹلوں کے ان مخصوص کمروں کی بکنگ رمضان المبارک سے پہلے ہو گئی تھی ۔ ان میں زیادہ تر مغربی اور جنوبی سمت والے کمرے شامل ہیں جہاں سے خانہ کعبہ کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہوٹلوں میںم ان مخصوص کمروں میں بہترین کھانا، اعلیٰ میعار کا فرینچر، اور دوسری سہولیات بھی شامل ہوتی ہیں۔

عبداللہ کے مطابق وہ تمام ہوٹل جن کے کمروں سے خانہ کعبہ کانظارہ کیا جاسکتا ہے ۔ ان کو کرائے بڑھانے پر کسی بھی طرح کا جرمانہ نہیں کیا جاسکتا۔ چاہے وہ جتنا بھی کرایہ وصول کر لیں۔ اگر دو افراد والے کمرے میں ایک اور فرد کا اضافہ ہو تو اس کے بیڈ کا دس دن کا کرایہ 5,000ریال الگ دینا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ افراد نے اب سے ہی ان کمروں کو ایک اگلے سال رمضان المبارک کے دس دن کے لیئے بک کروایا ہوا ہے ۔

مکہ: خانہ کعبہ کے نظارہ کرنے کے لیئے ہوٹل کے مخصوص کمرے کا کرایہ 2لاکھ ..