اسلام آباد،پولیس اور حساس اداروں کا آپریشن، افغانیوں سمیت 18مشکوک افرادگرفتار، اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد

جمعرات 30 جون 2016 11:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ کورال کے مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن کرکے چار افغان باشندوں سمیت 18مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا‘ ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعدار میں اسلحہ ‘ موٹر سائیکل اور غیر ملکیکرنسی برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ کورال کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے چار افغان باشندوں سمیت اٹھارہ مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ‘ متعدد موٹر سائیکلیں‘ منشیات اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ کورال منتقل کردیا گیا۔ کارروائی کھنہ ڈاک‘ غوری ٹاؤن اور دوسرے علاقوں میں چار گھنٹے تک جاری رہی۔ گرفتار افراد سے متعدد موبائل فون ‘ سمیں اور جعلی دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :