پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ،افغانیوں سمیت 121 افراد گرفتار

جمعرات 30 جون 2016 11:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) پشاور پولیس نے حیات آباد میں سرچ آپریشن اور گلبہار میں دوران گشت غیر قانونی طور پر مقیم 29 افغان مہاجرین سمیت 121 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پشاور پولیس نے حیات آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 45 اور گلبہار میں دوران گشت 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ حیات آباد اور گلبہار میں 43 افراد کو کرایہ داری کے کوائف نہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 1 پستول ، کارتوس، 2 کلو ہیروئن اور 3 کلو چرس برآمد کی گئی۔گرفتار ہونے والوں میں پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم 29 افغانی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :