کراچی اور کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں 6دہشتگردمارے گئے،اسلحہ برآمد

جمعرات 30 جون 2016 11:31

کوئٹہ /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) کراچی اور کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے نتیجے میں 6دہشتگردمارے گئے ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن چاکیواڑہ کے علاقے میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران رینجرز اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، جبکہ دہشتگرد آئی ای ڈی ڈیوائس تیار کررہے تھے۔

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔ مارے جانیوالے دہشتگردوں کی شناخت خان درویش، حبیب اللہ اور ارشد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے گزشتہ شب سریاب کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے، جبکہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

متعلقہ عنوان :