برساتی نالے کی بندش یا حب ڈیم میں شگاف پڑگیا‘کراچی کے سعدی ٹاﺅن میں آنے والے پانی سے اہل علاقہ میں تشویش پیدا ہوگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 11:29

برساتی نالے کی بندش یا حب ڈیم میں شگاف پڑگیا‘کراچی کے سعدی ٹاﺅن میں ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) برساتی نالے کی بندش یا حب ڈیم میں شگاف پڑگیا‘کراچی کے سعدی ٹاﺅن میں آنے والے پانی سے اہل علاقہ میں تشویش پیدا ہوگئی۔سعدی ٹاﺅن سے متصل سعدی گارڈن نالہ جگہ جگہ بند ہونے سے پانی کی سطح بلند ہے۔ پولیس کہتی ہے حب ڈیم میں شگاف کی اطلاع ہے، شہباز گوٹھ اور دوسری کچی آبادیاں خالی کرانے کا حکم ملا ہے۔

کراچی کے مضافاتی علاقے سعدی ٹاﺅن سے متصل نالے کی صفائی نہ ہونے سے ایک مرتبہ پھر رہائشی علاقے میں پانی کے داخل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ سعدی ٹاﺅن سے متصل سعدی گارڈن کے نالے میں پانی کا لیول بڑھنے لگا ہے۔ نالہ مختلف مقامات پر بند ہونے کے باعث پانی نالے سے نکل کر باہر پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی کا تھدو ڈیم سے آرہاہے اگر سعدی گارڈن کے نالے کی صفائی مشینری سے نہیں کی گئی تو پانی سعدی گارڈن میں داخل ہوجائے گا۔

اس سے قبل 2013 کی مون سون کے دوران بھی نالا بھرنے سے پانی سعدی ٹاﺅن میں داخل ہوگیا تھا اور پورا رہائشی علاقہ پانی میں ڈوبا رگیا تھا۔ ادھر گڈاپ کی کچی آبادیوں کا محفوظ مقام پر انخلاءشروع کردیا گیا ہے۔پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گڈاپ بیس پر حب ڈیم کے ٹوٹنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد شہباز گوٹھ اور دوسری کچی آبادیوں کو خالی کرنے کا حکم ملاہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جانی اور مالی نقصان سے بچانے کے لئے علاقے کو خالی کرارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :