دنیا کے سب سے خوش و خرم کتے نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 30 جون 2016 06:35

دنیا کے سب سے خوش و خرم کتے نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

غبارے پھوڑ کر بھی ورلڈ ریکارڈ بنایا جا سکتا ہے۔ ٹوئنکی، جو ایک جیک رسل ٹیرئیر ہے، نے 40سکینڈ سے بھی کم وقت میں 100 غبارے پھوڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا یعنی ٹوئنکی نے ایک سیکنڈ میں 2.5 غبارے پھوڑے۔

(جاری ہے)


ٹوئنکی نے 39.08 سکینڈ میں 100غبارے پھوڑ کر پچھلے سال کیلی دی ونڈر ڈاگ کا بنایا ہوا41.67 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق تیزی س غبارے پھوڑنا ٹوئنکی کے خون میں شامل ہے۔ اس کی ماں انستازیہ 7سالوں تک سب سے زیادہ تیزی سے غبارے پھوڑنے کی چیمپئن رہ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :