کوکا کولا، منٹوس اور برف سے بھرے سوئمنگ پول میں نہانے سے انسان اور ڈرون پر کیا گزرتی ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 30 جون 2016 05:51

کوکا کولا، منٹوس اور برف سے بھرے سوئمنگ پول میں نہانے سے انسان اور ڈرون ..

سکرامنٹو، امریکا۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 1500گیلن کے سوئمنگ پول کو کولا کولا، منٹوس اور برف سے بھر کر اپنے دوست اور اپنے ڈرون کو اس میں نہلا دیا۔
یوٹیوب کے صارف TechRax نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دکھایا گیاہے کہ ٹیک ریکس نے ہزاروں بوتلوں کو خالی کر کے سوئمنگ پول کو بھرا اس کے بعد اس میں منٹوس ڈالی اور پھر برف ڈال کر اسے ٹھنڈا کردیا۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس سوئمنگ پول میں ڈالی جانے والی بوتلیں ایک ہفتہ پہلے خریدی گئی تھیں، جنہیں سوئمنگ پول میں ڈالنے کے کئی گھنٹے بعد کوکا کولا پول بنا لیا گیا۔
ٹیک ریکس نے بتایا کہ اس پول کے 7 فیصد حصے کو پیپسی سے بھرا گیا۔پھر اس میں منٹوس ڈالی اور پھر اس میں برف کے کئی بیگ خالی کر دئیے گئے۔جب کوکا کولا پول ٹھنڈا ہوگیا تو اس نے اپنے دوست ریان کو پول میں جمپ لگا کر تیرنے کا کہا۔

ریان کا کہنا تھا کہ پول میں نہا کر اس کی جلد مزید صاف ہو گئ ہے۔ ریان نے کوکا کولا پول میں نہانے کو اچھا تجربہ قرار دیا۔
ویڈیو کے آخر میں ٹیک ریکس نے ڈی جے آئی فینٹم فور ڈرون کو اڑا کر اسے بھی کوکا کولا پول میں غوطہ دے دیا۔ اس کے بعد اس نے ڈرون کا جائزہ لیا تو وہ بالکل ناکارہ ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :