مختلف محکموں کے 804 افسران کو اگلے گریڈوں میں ترقی کی سفارش

بدھ 29 جون 2016 23:00

پشاور ۔29 جون ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا امجد علی خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پراونشل سلیکشن بورڈ نے مختلف محکموں کے 804 افسران کو اگلے گریڈوں میں ترقی کی سفارش کی ہے۔ اجلاس میں محکمہ اسٹبلشمنٹ کے 34 افسران کو گریڈ 19,20,21 اور 18 میں ‘ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے 124 افسران کو گریڈ19 اور 18 میں ‘ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے 638 افسران کو گریڈ 19 اور 18 میں ‘ محکمہ صحت کے دو ڈاکٹرز کو گریڈ 19 اور 18 میں‘ محکمہ اطلاعات کے 4 افسران کو گریڈ 18 میں‘ محکمہ پی ایچ ای کے ایک افسر کو گریڈ 20 میں اور محکمہ خوراک کے ایک افسر کو گریڈ18 میں ترقی دینے کے لئے سفارش کی گئی۔

چیف سیکرٹری نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے افسران کے ترقی کے کیس پر غور کرنے کے دوران بعض افسران کی سالانہ کارکردگی رپورٹس کی عدم دستیابی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ کو احکامات جاری کردئیے کہ ان رپورٹینگ آفسرز جن کے پاس سالانہ کارکردگی رپورٹس پڑی ہیں اور انہوں نے آگے پراسس نہیں کیے‘ جس کی وجہ سے مستحق افسران کی ترقی متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

ان رپورٹنگ افسروں کو فوری طورپر معطل کیا جائے اور ان کے خلاف انضباطی کاروائی شروع کی جائے۔ کیونکہ ان کی نااہلی کی وجہ سے مستحق افسروں کی ترقی متاثر ہوئی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ پانچ مہینوں میں صوبائی سلیکشن بورڈ نے 1035 افسروں کو اگلے گریڈز میں ترقی دینے کی سفار ش کی ہے جو کہ اچھی طرز حکمرانی اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :