کوئٹہ شہر میں چلنے والی ناکارہ لوکل بس و مزدا سروس کو کسی قیمت پر بر داشت نہیں کیا جا ئے گا ،صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل

بدھ 29 جون 2016 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر وصوبائی وزیر ریونیو و ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں چلنے والی ناکارہ لوکل بس و مزدا سروس کو کسی قیمت پر بر داشت نہیں کیا جا ئے گا گز شتہ سال جن ناکارہ 116 بسوں کے روٹ پرمٹ کینسل کئے گئے تھے اطلاع ہے کہ اکثر بسیں پر مٹ کینسل ہونے کے باوجو د چل رہے ہیں جوسرعام قانون کی خلاف ورزی ہے ایسی بسوں کے خلاف کر یک ڈاؤن ہوگا اور سخت کا رروائی کی جائے گی کیونکہ ناکارہ بس چلنے کی قانونی جواز ختم کر چکی ہیں اور ایسے بسز کے خلاف کیسز دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے قانون کے ساتھ مذاق کرنے والوں کے ساتھ ضرور نمٹیں گے اور ہم کوئی بھی اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ہم نے پولیس اور انتظامیہ کو بھی ہدایت کر دی ہے کہ وہ ایسے ناکارہ بسوں پر کڑی نظر رکھیں جن کے پرمٹ کینسل ہوچکے ہیں جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ وہ اپنے دور وزارت میں جس طرح اندرون صوبہ اعلیٰ معیار کی پبلک ٹرانسپورٹ سروس دے چکے ہیں اسی طر ح کوئٹہ میں بھی لوکل بسز کی حالت کو بہتر بنایا جار ہا ہے اور عوام کو ہم لوکل سطح پر بھی بہتر ین بس سروس فراہم کر یں گے ، اور لوکل بسز سسٹم کو سدھار نے کا تہہ کر رکھا ہے جعفرمندوخیل نے کہا کہ ہم نے روٹ پرمٹ جاری نہ ہونے کی روایت ختم کر ڈالی ہے اور جن ٹرانسپورٹ نے نئے روٹ پرمٹ حاصل کئے ہیں اور ابھی بس سروس شروع نہیں کئے ہیں ان کو بھی تبنہ کی جاتی ہے بس سروس کا فوری آغاز کریں ورنہ ان کے پر مٹ منسوخ کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :