کراچی میں بجلی کی بندش کے باعث مختلف پمپنگ اسٹیشنوں سے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی نہیں ہوسکی

شہر میں پانی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ

بدھ 29 جون 2016 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے اندرون شہر پمپنگ اسٹیشنوں کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے اعلامیہ جاری ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کراچی میں بجلی کی بندش کے باعث مختلف پمپنگ اسٹیشنوں سے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی نہیں ہوسکی ہے جس سے شہر میں پانی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

واٹر بورڈ کے مطابق سی روڈلیاقت آباد پمپنگ اسٹیشن، سخی حسن پمپنگ اسٹیشن ،گلستان جوہر بلاک 2کا پمپنگ اسٹیشن ،بھٹائی آباد و صفورا گوٹھ پمپنگ اسٹیشن، ٹینری روڈ پمپنگ اسٹیشن ،بکراپیڑی پمپنگ اسٹیشن، لیاری میں جونا مسجد اور نیازی چوک پمپنگ اسٹیشن ،پاپوش نگر ٹنکی پمپنگ اسٹیشن اور دیگر پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی نہ ہونے سے شہر کو پانی کی سپلائی نہیں ہوسکی ہے۔ پانی کی قلت پر علاقہ مکین دیگر علاقوں میں منتقل ہونے لگے۔

متعلقہ عنوان :