قابل اور محنتی طلبہ وطالبات پاکستان کے روشن مستقبل کی نو ید ہے، نو جوان نسل کو تعلیم اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دینا چاہیے، خلیل طاہر سندھو
بدھ 29 جون 2016 22:43
لاہور۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء ) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہقابل اور محنتی طلبہ وطالبات پاکستان کے روشن مستقبل کی نو ید ہے، نو جوان نسل کو تعلیم اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دینا چاہیے ۔ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی اور فنی تعلیم کے حصول کے بغیر بین الاقوامی سطح پر اپنا لو ہا منوانا ناممکن ہے ۔
پنجاب حکومت نے آئندہ سال کے لئے شعبہ تعلیم کے بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 47فیصد اضافہ کیا ہے ۔ سکول ایجوکیشن کے شعبہ کے لئے مجموعی طور پر 256ارب روپے جبکہ ہائیر ایجوکیشن کے کے لئے 46ارب 80کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھونے نجی یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کے وفد سے ملا قات کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
انہوں کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ میں تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی کی بدولت پنجاب میں موجود 52ہزار سے زائد سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی، پنجاب کے سکولوں میں 14لاکھ اضافی بچوں کا اندارج اساتذہ کی حاضری کو 92فیصد یقینی بنانا اور ایک لاکھ 35ہزار سے زائد اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیاں کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ صوبہ میں فنی تعلیم کے فروغ کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کر رہی ہیں ۔ ٹیوٹا کے تعاون سے ابھی تک تقریباً4لاکھ 5ہزار طلبہ وطالبات فنی تربیت حاصل کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھنا دور حاضر میں بنیادی ضرورت بن چکا ہے ۔ اس لئے پنجاب سکلڈ سٹرٰیٹجی 2018کے تحت صوبہ بھر سے 20لاکھ سے زائد نوجوانوں کو فنی اور ووکیشنل ٹریننگ سے آراستہ کیا جائے گا۔ جبکہ میرٹ پر 4لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے ۔ پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ کی رقم میں رواں سال سوفیصد اضافہ کیا گیا ۔ حکومت پنجاب نے قابل اور محنتی طلبا و طالبات کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں ماسٹر ، ایم فل ، اور پی ایچ ڈی کے لئے سکالر شپ فراہم کر رہی ہیں ۔ خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ رواں سال بھی حکومت پنجاب نے پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کو بیرون ملک بہترین یو نیورسٹیوں دوروں پر بھیجا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق اور ٹیکنالوجی کے نئے رجحانات کو اپنا کر ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی ۔مزید قومی خبریں
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.