tاٹک ،حکومت اور واپڈا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام

گھنٹوں اور دنوں بجلی کی بندش معمول بن گئی ،جگہ جگہ مظاہرے

بدھ 29 جون 2016 22:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور واپڈا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ،گھنٹوں اور دنوں بجلی کی بندش اٹک کے طول وارض میں معمول بن گئی جگہ جگہ مظاہرے ،روڈ بلاک ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف شہریوں نے اعلان جنگ کر دیا ، تحصیل فتح جنگ کے گاؤں حطار میں چھ دن بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی جس پر اہلیان علاقہ نے ایس ڈی او سب ڈویژن فتح جنگ واپڈا کے دفتر کا گھیراؤ کیااور احتجاجی شرکاء چار گھنٹے تک دھوپ میں بیٹھے رہے درجنوں شہری جب ایس ڈی او واپڈ ا کے دفتر پہنچے تو ایس ڈی او اور عملہ دفتر چھوڑ کر فرار ہو گیا خالی سیٹیں شہریوں کو منہ چڑا رہی تھیں عملے نے تھانہ فتح جنگ پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس کی بھاری نفری ایس ڈی او واپڈا کے دفتر آگئی پولیس نے شہریوں اور واپڈا کے عملے مذاکرات کرا ئے جس کے نتیجہ میں واپڈا کے عملے نے شہریوں کو یقین دلایا کہ حطار گاؤں میں شام چھ بجے تک بجلی بحال کر دی جا ئے گی ان کی اس یقین دہانی پر شہریوں نے اپنا احتجاج موخر کر دیا یاد رہے کہ اس گاؤں میں پہلے بھی ٹرانسفارمر کی خرابی کے سبب واپڈا حکام لوگوں کو طفل تسلیاں دیتے رہے تاہم ہمیشہ انہوں نے وعدہ خلافی کی اس گاؤں میں کئے ٹرانسفارمر ہے غربی آبادی کا یہ ٹرانسفارمر گزشتہ چھ روز سے خراب ہے گاؤں کی بڑی آبادی شہری پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن فتح جنگ کا عملہ اکثر دفتر سے غائب رہتا ہے اسی طرح اٹک شہر کی جناح کالونی میں چو بیس گھنٹے سے بند بجلی پر اہلیان علاقہ نے واپڈا اور حکومت کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین نے اٹک فتح جنگ روڈ بلا ک کر کے واپڈا اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا بعد ازاں ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی انسپکٹر ملک محمد ارشد نے موقع پر پہنچ کر روڈ بلاک ختم کرا یا اور واپڈا حکام نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی جناح کالونی میں بجلی بحال کر دی جا ئے گی اسی طرح فتح جنگ شہر کے بڑے حصے میں 36گھنٹے تک بجلی نہ ہو نے کے سبب علاقے کے عوام نے چساں والی ڈھیری کے نزدیک اسلام آباد کوہاٹ روڈ بلا کر دی بعد ازاں پولیس نے احتجاجی شرکاء اور واپڈا حکام کے درمیان مذاکرات کرا ئے جنہوں نے بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی جس پر شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :