افغان مہاجرین کی واپسی چاہتے ہیں، افغان حکومت سے مل کر مہاجرین کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے گا ،مصدق ملک

خطے میں امن کے لئے یہ مل کر کوشش کرنا ہو ں گے ،ملکی سلامتی کے لئے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں،سرکاری ٹی وی سے گفتگو

بدھ 29 جون 2016 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی چاہتے ہیں افغان حکومت سے مل کر مہاجرین کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے گا ۔ خطے میں امن کے لئے یہ مل کر کوشش کرنا ہو ں گے ملکی سلامتی کے لئے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں ۔سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے ہمیں مل کر کوششیں کرنا ہوں گی ملکی سلامتی کے لئے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

روس والی جنگ ہماری نہیں خطے کی جنگ تھی بعد کے معاملات اسی جنگ کی پیداوار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم افغان مہاجرین کی واپسی چاہتے ہیں اور افغان مہاجرین بھی چاہتے ہیں کہ وہ واپس اپنے علاقوں میں جا کر آباد ہوں لیکن اس کے لئے ہمیں ایک پیکج تیار کرنا ہوگا تاکہ مہاجرین واپس جا کر اپنے علاقوں میں آباد ہوں اور ایک خوشحال زندگی گزار سکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 14 سے 15 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں مہاجرین کی واپسی کے لئے افغان حکومت سے مل بیٹھ کر طریقہ کار وضع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں سرحد پر عوام کی نقل و حمل کے لئے بہتر نظام بنانا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :