(ن) لیگی کرپٹ اور ملک دشمن حکومت کو مزید مہلت نہیں دی جا سکتی‘ حکومت کا اقتدار میں رہنا ملک کے ساتھ ظلم ہے‘ وفاق کی پالیسیاں فیڈریشن کو نقصان پہنچا رہی ہے‘ سندھ میں بدترین لوڈشیڈ نگ ختم نہ ہوئی تو عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا ‘سندھ میں روزانہ 10سے 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے

چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کابیان

بدھ 29 جون 2016 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ (ن) لیگی کرپٹ اور ملک دشمن حکومت کو مزید مہلت نہیں دی جا سکتی‘ حکومت کا اقتدار میں رہنا ملک کے ساتھ ظلم ہے‘ وفاق کی پالیسیاں فیڈریشن کو نقصان پہنچا رہی ہے‘ سندھ میں بدترین لوڈشیڈ نگ ختم نہ ہوئی تو عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا ‘سندھ میں روزانہ 10سے 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے با شعور عوام کو پیپلز پارٹی سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے اب بھی موقع ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو عید کے بعد سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پاناما لیکس پر حکومت کا ساتھ دے دیتے تون لیگ کی نظر میں ہم سے بڑا فرشتہ کوئی نہیں لیکن اب ہم نے حق سچ کی بات کہی ہے تو حکومت کو ہم میں برائیاں نظر آگئی ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اب اس کرپٹ اور ملک دشمن حکومت کو مزید مہلت نہیں دی جا سکتی۔ اس حکومت کا اقتدار میں رہنا ملک کے ساتھ ظلم ہے۔(ار)