یوٹیلیٹی سٹورز سکردو انتظامیہ نے نجی جنرل سٹور میں سرکاری مال رکھ کر اس کو یوٹیلیٹی سٹوربنا دیا

بدھ 29 جون 2016 22:37

سکردو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) یوٹیلیٹی سٹورز سکردوکے انتظامیہ نے علی چوک پر ایک عوامی جنرل سٹور میں سرکاری مال رکھ کر اس کو یوٹیلیٹی سٹوربنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علی چوک پرواقع ایک جنرل سٹور میں یوٹیلیٹی سٹور کے انتظامیہ نے اپنے مال رکھوا کر اسے یوٹیلیٹی سٹور کانام دے دیا۔دوسری جانب صارفین کو دکاندار سے پوچھنا پڑ تا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورکی چینی ملے گی دکاندار کے نہ کہنے پر صارف سوال کرتاہے کہ پھرآپ کی جنرل سٹور کی چینی ملے گی پھر دکاندار خوشی سے کہتا ہے کہ کہ جی ملے گی کے جملے کے ساتھ 75روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کرتاہے ۔یہی حال دیگر اشیاء خورونوش کی بھی ہے ۔