Live Updates

سنی تحریک کا خیبر پختونخوا حکومت کی طرف جامعہ حقانیہ کو فنڈز دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جامعہ حقانیہ کو 30کروڑ کے فنڈز پر شدید تحفظات ہیں ،تحریک انصاف کو اپنا دوہرا معیار تبدیل کرنا ہوگا ،عمران کان کو وضاحت کرنا ہوگی کہ وہ دہشتگردوں کے سہو لت کاروں کے ساتھ ہیں یا محب وطن پاکستانیوں کے ساتھ ؟‘ مقررین کا خطاب

بدھ 29 جون 2016 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جامعہ حقانیہ کو فنڈز دئیے جانے کے خلاف پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویثرنل صدر سنی تحریک علامہ مجاہد عبد الرسول خان نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کے حصول کی خاطر ملکی سالمیت اور کود مختاری کو بھی داو پر لگانا چاہتے ہیں ۔

مولانا سمیع الحق اور جامع حقانیہ کی تاریخ اور حقائق سے پوری دنیا واقف ہے۔عمران خان قوم کو جواب دیں کہ انہوں نے کس طرح طالبان کے سرپرست اعلیٰ اور دہشتگردوں کے مر کز کو 30کروڑ دینے کا اعلان کروایا ہے ؟مفتی ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی،پیر بسم اﷲ، پیر سمیع اﷲ چشتی کا قتل،مزار شریف داتا علی ہجویری ،عبد اﷲ شاہ غازی ،بابا فرید الدین گنج شکر،درگاہ حضرت سخی سرور سمیت سینکڑوں مزارات اولیاء پر حملوں میں ملوث طالبان اور ان کے سر پرستوں کی مالی امداد کے پی کے حکومت اور تحریک انصاف کی حب الوطنی پر بڑا سوال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کے پی کے حکومت اور تحریک انصاف کو کسی بھی طرح سے کوئی حق نہیں پہنچتا کے وہ کے پی کے کی عوام کا پیسہ دہشتگردوں کو دیں ۔جامعہ حقانیہ کو 30کروڑ دئیے جانے پر اہلسنت مکتبہ فکر اور محب وطن قوم کو شدید تحفظات ہیں ۔عمران خان کی منفقانہ پالیسی پر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔جبکہ اس موقع پر سٹی صدر سردار محمد طاہر دوگر،شیخ محمد نواز قادری نے کہاکہ عید کے بعد کے پی کے حکومت کے خلاف دہشتگردوں کی ما لی مدد کرنے کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

عمران خان کو قوم کے سامنے وضاحت کرنا ہو گی کہ وہ محب وطن قوم کے ساتھ ہیں یا بے گناہ پاکستانیوں کے قاتلوں کے ساتھ ہیں؟تحریک انصاف دہشتگردوں کو آکسیجن فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔عمران خان اپنا ایجنڈا واضع کریں کہ وہ ضرب عضب آپریشن اور قومی ایکشن پلان کو ناکام بنانا چاہتے ہیں یا کسی غیر ملکی سازش کا حصہ ہیں ؟ اس مو قع پر علامہ سرفراز سیا لوی ،پیر سیف اﷲ نقشبندی،سید صدام بخاری،محمد عا صم گجر،قاری ریا ض ہزاروی،مفتی محمد سلیم نقشبندی سمیت دیگر بھی مو جود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :