Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزراء خرم دستگیر اورشیخ آفتاب احمد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بہترہوئی ہے، شہباز شریف کی گفتگو

بدھ 29 جون 2016 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں وفاقی وزراء خرم دستگیرخان اور شیخ آفتاب احمدنے ملاقات کی جس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بہترہوئی ہے اور تجارتی، معاشی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران معاشی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ پاکستان میں روشنی، امید اور امن کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو پرامن اورمعاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات