وزیر داخلہ چوہدری نثار (کل) سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیں گے

بدھ 29 جون 2016 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان (کل) جمعرات کو سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کریں گے، توقع ہے وہ اس موقع پر وہ کراچی کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر اہم ملکی معاملات پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کریں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان (کل) جمعرات کو سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کریں گے اورتوقع ہے کہ وہ اس موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر اہم امورپر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کریں گے۔

اس موقع پر کیمرے لانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ وزیرداخلہ کی جانب سے صحافیوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام پنجاب ہاؤس میں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :