اسلام آباد پولیس کا بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،40سے زائدبھکاری گرفتار
سپیشل چیکنگ کے دوران 166موٹر سائیکلو ں کو کا غذات نہ ہونے پر مختلف تھانوں میں بند کیا گیا
بدھ 29 جون 2016 22:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ بادساجد کیانی کا وفاقی دارا لحکومت کے تمام علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون حکم ، پولیس نے 40 سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ سپیشل چیکنگ کے دوران 166موٹر سائیکلو ں کو کا غذات نہ ہونے پر مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تمام زونز کے ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام مارکیٹوں ، اہم شاہراہوں اور چوکوں پر بھکاریوں،جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ، انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف جرائم کی وجہ بن سکتے ہیں بلکہ یہ سیکیورٹی کے لئے بھی خطرہ ہیں، انہوں نے تما م افسران کو ہد ایا ت کی ہے کہ علاقوں میں پٹرولنگ کو موثر بنا یا جا ئے ،داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے ، مشکوک اور مشتبہ افراد کی کڑ ی نگرانی سخت کی جائے ، انہوں نے کہا کہ تمام مساجد ، امام بارگاہوں اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کو بھی سخت کیا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.