پیپلز پارٹی کی قیادت نے وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں کیخلاف نیب میں بھی ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ کرلیا

پارٹی کی لیگل ٹیم نے اہم شواہد جمع کر لئے ہیں جو عید کے بعد نیب میں جمع کرادیئے جائینگے

بدھ 29 جون 2016 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے الیکشن کمیشن کے بعد نیب میں بھی وزیراعظم نوا ز شریف اور ان کے ساتھیوں کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اس بارے میں پارٹی کی لیگل ٹیم نے اہم شواہد جمع کر لئے ہیں جو عید کے بعد نیب میں جمع کرادیئے جائینگے۔ان الزامات میں منی لانڈرنگ ، جھوٹ بولنا اور دیگر الزامات شامل ہیں۔پارٹی کی ٹیم میں سینئر وکلا سردار لطیف کھوسہ، فاروق ایچ نائیک اور اعتزاز احسن بھی شامل ہیں۔