یو این ایچ سی آر کا رضا کارانہ طور پر ملک واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجر خاندانوں کیلئے امدادی پیکج میں دو گنا اضافے کا اعلان

بدھ 29 جون 2016 21:47

یو این ایچ سی آر کا رضا کارانہ طور پر ملک واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان ..

اسلام آباد ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)فلیپو گرانڈی نے رضا کارانہ طور پر ملک واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجر خاندانوں کیلئے امدادی پیکج میں دو گنا اضافے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے بدھ کو تین ملکوں افغانستان،پاکستان اور ایران کے دورے کے اختتام پر کیا ہے۔

پاکستان میں تین روزہ قیام کے دوران یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو نے صدر مملکت ممنون حسین،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر سیفران لیفٹننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز،قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ،پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور گورنر کے پی کے سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

فلیپو گرانڈی نے کہا کہ مہاجرین کے مسئلہ کا روایتی حل کافی نہیں، اس کیلئے جدیدی رجحانات پر مبنی دیرپا حل کی ضرورت ہے۔ انہوں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تیز رفتار ترقیاتی سرمایہ کاری کے ذریعے اس مسئلہ کے حل میں تعاون کریں۔ ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے پاکستانی قیادت کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور رضاکارانہ ملک واپس جانے والے رجسٹرڈ مہاجر خاندان کیلئے امدادی پیکج میں دو گنا اضافے کا اعلان کیا۔ جو دو سو امریکی ڈالر سے بڑھ کر چار سو امریکی ڈالر فی کس ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :