وزیر اعلیٰ کے کسان پیکیج کے بارے میں آگاہی سیمینار کل مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں منعقد ہوگا

بدھ 29 جون 2016 21:45

راولپنڈی ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) وزیر اعلیٰ کے کسان پیکیج سال 2016-17 ء کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے خصوصی سیمینار بروز جمعرات 30 جون شام چار بجے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی ، شمس آباد مری روڈ راولپنڈی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تعلیم بلیع الرحمن اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے جبکہ سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن(ر ) محمد محمود ، وائس چانسلر پیر مہر علی شاہ ، بارانی زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد ، زرعی سائنسدان پارلیمنٹیرینز اور کسانوں کے نمائندے” وزیر اعلی کے کسان پیکیچ“ اور زراعت کی ترقی کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور پالیسی پر روشنی ڈالیں گے ۔

سیمینار میں زرعی ماہرین کے علاوہ زراعت سے وابستہ مختلف شعبوں کے ماہرین ، کاشتکاروں اور کسانوں کی خاطر خواہ تعداد بھی شرکت کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :