میرٹ والی سرکار اور یونیورسٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے بلوچستان کی واحد یونیورسٹی کو تباہ کردیا گیاہے،پشتون ایس ایف

بدھ 29 جون 2016 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ میرٹ والی سرکار اور یونیورسٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے بلوچستان کی واحد یونیورسٹی جس میں صوبے کے غریب طلباء تعلیم حاصل کر نے کیلئے آتے ہیں تباہ کر دی گئی ہے جوکہ طلباء کیساتھ ظلم کے مترادف ہے جس کی فیڈریشن پلیٹ فارم سے طلباء کے مستقبل بچانے کیلئے اپنی آواز بلند کرینگے یونیورسٹی انتظامیہ اور کچھ وزیر ضروری پوسٹیں پر اپنے رشتہ داروں کو رات کے اندھیری میں تعیناتی کے عمل میں مصروف ہے جوکہ میرٹ اور حقدار طلباء کے حقوق پر چوری وڈکیتی کے مترادف ہے اسی طرح اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار رزاق نامی شخص جوکہ ہمارے کارکنوں کو سیاسی انتقام کانشانہ بناکر امتحان میں فیل کر دیا ایک جو مقدس رشتہ شاگرد اور استاد کے درمیان پایا جاتا ہے ان کو بھی پامال کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پشتون ایس ایف طلباء کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ضرور ت پڑنے پر ہم تمام تر حالات کا مقابلہ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :