کوئٹہ ،ڈبل روڈ پر ایف سی کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،4اہلکار شہید ،ایک زخمی
بدھ 29 جون 2016 21:39
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) کوئٹہ کے کاروباری علاقے ڈبل روڈ پر ایف سی کی (سوئی ونگ )کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ 4اہلکار شہید ایک زخمی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام کوئٹہ کے کاروباری علاقے ڈبل روڈ لانگو پلازہ کے قریب ایف سی سوئی ونگ کی گاڑی گیراج سے کام کرانے کے بعد جیسے ہی باہر نکلی تو مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4اہلکار حوالدار اعظم ، لائس نائیک شریف ، لائس نائیک عتیق اور سپاہی تنویر موقع پر شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا شہید و زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال پہنچا دیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی ۔
واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں دو روز سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے منگل کے روز کوئٹہ میں دو مختلف واقعات میں 4پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ بدھ کی شام 4ایف سی اہلکاروں کو شہید کیا گیا اس طرح 48گھنٹے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 8اہلکاروں کو شہیدکیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.