شادمان انڈا موڑ کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان لڑکے جاں بحق

بدھ 29 جون 2016 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) شادمان انڈا موڑ کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان لڑکے جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاؤن انڈا موڑ کے قریب اکبر مسجد کے عقب میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 لڑکے جاں بحق ہوگئے،جس کی اطلاع پولیس اور امداری ٹیموں کو دی گئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کو دونوں لاشوں کو تحویل میں لیا اور امدادی ٹیموں کے زریعے اسپتال منتقل کردیا،جہاں مقتولین کی شناخت 22 سالہ عبدالمنان ولد عبدالحمدی اور20 سالہ فیضان ولد نعیم کے ناموں سے ہوئی ہیں،جوکہ مقامی رہائشی بتائے جاتے ہیں،پولیس نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی بجلی کی تار ٹوٹ کر روڈ پر گرے ہوئے تھے،جس کے باعث دونوں نوجوانوں کو کرنٹ لگا اور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :