بورے والا،لیگی رہنما بختیار احمد گوجر کی اراضی پر قبضے کی کوشش کے مقدمہ میں مزیددفعات ایزادکردی گئیں

بدھ 29 جون 2016 21:09

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری بختیار احمد گوجر کی اراضی پر مسلح افراد کی جانب سے قبضے کی کوشش اور فائرنگ کے مقدمہ میں ڈی پی او وہاڑی غازی صلاح الدین کے حکم پر مزید دفعات149-148-506/B-324ایزادکردی گئیں ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تھانہ صدر پولیس نے چوہدری بختیار احمدگوجر کی تحریری درخواست پر مسلم لیگ ن فارورڈ بلاک کے کونسلر بلدیہ بورے والا میاں عبدالمتین ان کے بھتیجے میاں فیصل سمیت20افراد کے خلاف مقدمہ نمبری264/16زیر دفعہ511-447ت پ مقدمہ درج کیا تھا جس میں مزید دفعات ایزادکردی گئی ہیں واضح رہے کہ میاں عبدالمتین وغیرہ نے خود کو بے گناہ ظاہرکرتے ہوئے مقامی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانتیں قبل ازگرفتاری کروارکھی ہیں جن کی پیشی کل مورخہ30جون بروزجمعرات کے لئے رکھی گئی ہے۔