یوروکپ کے کوارٹرفائنل میں(کل) پرتگال اور پولینڈ کا آمنا سامنا ہوگا
ایونٹ میں اب تک پولینڈ کے جیکب بلیز اور کووسکی اور پرتگال کے نینی اور رونالڈو 2،2 بار گیند جال میں پھینک چکے
بدھ 29 جون 2016 21:05
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) یورو کپ فٹ بال میں کوارٹر فائنلز کل سے شروع ہو جائیں گے جب کہ پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال اور پولینڈ ایک دوسرے کو ناک آٹ کرنے کی سر توڑ کوشش کریں گے۔
(جاری ہے)
فرانس میں جاری یورو کپ 2016 میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کئی بڑی بڑی ٹیموں کو واپسی کا ٹکٹ تھما چکے ہیں، ناک آٹ مرحلے میں اٹلی نے دفاعی چیمپئن اسپین کو 0-2 سے باہر کیا تو آئس لینڈ نے انگلینڈ کو واپسی کی راہ دکھائی تاہم اب مارسیلی میں کل سے شروع ہونے والے کوارٹر فائنل کی پہلی آزمائش پرتگال اور پولینڈ کے درمیان ہوگی۔
ایونٹ میں اب تک پولینڈ کے جیکب بلیز اور کووسکی 2،2 گول کر چکے ہیں تو پرتگال کے نینی اور رونالڈو بھی 2،2 بار گیند جال میں پھینک چکے ہیں۔یکم جولائی کو ویلز اور بیلجئم کا ٹاکرا للی میں ہوگا۔ ایونٹ میں اب تک ویلز کے گریتھ بیل 3 اور بیلجیم کے رومیلو لوکاکو 2 گول کر چکے ہیں۔ 2 جولائی کو ورلڈ چیمپئن جرمنی اور اٹلی کا آمنا سامنا ہوگا جب کہ 3 جولائی کو آخری کوارٹرفائنل میں فرانس اور آئس لینڈ مد مقابل ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.