چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے کی بازیابی کیلئے سندھ پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی

ا ویس شاہ کے معاملے پر سندھ پولیس رابطے میں ہے ، ان کے کہنے پر کچھ علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا ہے‘پنجاب پو لیس میں رولز کے مطابق سینارٹی دی جائیگی ، کسی کے احتجاج سے بلیک میل نہیں ہونگے ، پنجاب پولیس کیلئے جدید فرانزک وینز بھی آ چکی ہیں آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا کی میڈ یا سے گفتگو

بدھ 29 جون 2016 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کی بازیابی کیلئے سندھ پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی جبکہ آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ ا ویس شاہ کے معاملے پر سندھ پولیس رابطے میں ہے اور ان کے کہنے پر کچھ علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق سکھیرا نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اویس شاہ کی بازیابی کیلئے سندھ حکومت نے رابطہ کیا ہے اور پنجاب کے مخصوص ناکوں اور گنینگز سے متعلق معلومات مانگیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اس معاملے میں جس حد تک مدد فراہم کر سکتی ہے وہ کر رہی ہے اور سندھ پولیس کی نشاندہی کے مطابق چھاپے مارے جا رہی ہیں۔ پولیس افسران کی تنزلی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ جس کی جو سینارٹی بنتی ہے وہ اس کی دی جائیگی لیکن کسی کے احتجاج کے وجہ سے پنجاب پو لیس بلیک میل نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اٹھایا گیا ہے‘ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کمیٹی نے فہرست تیار کی تھی اور پویس افسران کو قانونی تقاضوں کے مطابق آٹ آف ٹرن ترقی دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کیلئے جدید فرانزک وینز بھی آ چکی ہیں جنہیں کرائم سین سے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے اضلاع میں 2 اور چھوٹے اضلاع میں ایک، ایک فرانزک وین بھجوائی جائے گی۔