رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مارکیٹوں،بازاروں میں رش سے نمٹنے کیلئے ٹریفک پلان تیار
2ایس پیز کی نگرانی میں10ڈی ایس پیز،38انسپکٹرزسمیت491اہلکارتعینات کر دیئے گئے ، دفاتر سے 9انسپکٹرز اور 118ٹریفک وارڈنز کو بھی مارکیٹ ڈیوٹی پر مامور کیا ہے ‘طیب حفیظ چیمہ
بدھ 29 جون 2016 20:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مارکیٹوں،بازاروں اور شاپنگ مالز کے گردونواح میں غیر معمولی رش سے نمٹنے،شہریوں کی سہولت اور سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظرمتعلقہ ٹریفک سیکٹر کی ڈیوٹی کے علاوہ اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم اور مصروف ترین 28مارکیٹوں میں 2ایس پیز کی نگرانی میں10ڈی ایس پیز،38ٹریفک انسپکٹرز،14پٹرولنگ آفیسرزاور329ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں جن میں سے 9انسپکٹرز اور 118ٹریفک وارڈنز سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر سے سپیشل ڈیوٹی مارکیٹوں میں مامور کیئے گئے ہیں۔
شہر کی اہم اور مصروف مارکیٹوں،بازاروں اور شاپنگ مالز کے گردونوا ح میں رانگ پارکنگ،تجاوزات قائم کرنے،ٹریفک کے بہاو میں خلل ڈالنے اورناجائز پارکنگ اسٹینڈ قائم کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
مصروف اور اہم مارکیٹوں میں فوک لفٹر بھی لگائے گئے ہیں تاکہ رانگ پارنگ کی وجہ سے ٹریفک کا بہاو متاثر نہ ہو۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ پریشانی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں کو صرف اور صرف پارکنگ ایریا میں ہی کھڑی کریں،خلاف ورزی کیصورت میں رانگ پارک کی گئی گاڑیوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائیگی۔
طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے مارکیٹوں،بازاروں،شاپنگ مالز اوررمضان بازاروں کے گردونواح میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.