ہائیکورٹ نے زمیندار کی قید سے بازیاب کرائے گئے مزارعوں کورہا کرنے کا حکم دیدیا

بدھ 29 جون 2016 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے زمیندار کی قید سے بازیاب کرائے گئے مزارعوں کورہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے روبرو کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالتی بیلف نے بازیاب کرائے گئے مزارعوں کو عدالت کے روبرو پیش کیاجن میں 10خواتین اورپانچ بچے بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

بیلف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ منڈی بہاؤالدین کے زمیندار نے ان مزارعوں کو دو سال سے زبردستی قید کر رکھا تھا اور ان سے جبری مشقت کرائی جا رہی تھی۔جس پر عدالت نے بازیاب کرائے گئے تمام مزارعوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مزارعوں کا طبی معائنہ کرانے اور زمیندار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنیکی بھی ہدائت کر دی۔

متعلقہ عنوان :