پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں کیلئے حکومتی مہنگائی ’’تحفہ ‘‘ہوگا ‘ (ن) لیگ غر یبوں کا خون نچوڑ نے کی پا لیسی تر ک کر دیں غر یب پہلے ہی غر بت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشیاں کر رہے ہیں ‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا انصاف کی فراہمی کیلئے سخت موقف قومی امنگوں کی ترجمانی ہے ‘پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز میں اپوزیشن نہیں حکومت کی ضدرکاوٹ بن چکی ہے اگر حکمران کر پٹ نہیں تو اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو تسلیم کر لیں

تحریک انصاف کے رہنماچوہدری محمدسرور کی مختلف وفود سے گفتگو

بدھ 29 جون 2016 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں کیلئے حکومتی مہنگائی ’’تحفہ ‘‘ہوگا ‘(ن) لیگ غر یبوں کا خون نچوڑ نے کی پا لیسی تر ک کر دیں غر یب پہلے ہی غر بت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشیاں کر رہے ہیں ‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا انصاف کی فراہمی کیلئے سخت موقف قومی امنگوں کی ترجمانی ہے ‘پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز میں اپوزیشن نہیں حکومت کی ضدرکاوٹ بن چکی ہے اگر حکمران کر پٹ نہیں تو اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو تسلیم کر لیں ۔

بدھ کے روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت غر بت کی بجائے غر یب مکاؤ پالیسی پر گامزن ہے اور آئے روز غر یب عوام پر مہنگائی کے بم برسانا (ن) لیگی حکومت کا فیشن بن چکا ہے جسکی وجہ سے غر یب خود کشیاں کر نے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک بار پھر پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غر یب پر کسی ڈرؤن حملہ سے کم نہیں ہوگا اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کسی بھی صورت پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بازر رہے ورنہ تحر یک انصاف حکمرانوں کی ان عوام دشمن پا لیسوں کیخلاف احتجاج کر نے پر مجبور ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اور آرز کے معاملے پر اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت رکاوٹ بن چکی ہے جو صرف حکومت نہیں جمہو ریت اور ملک کیلئے بھی خطر ناک ہے ۔