اسٹیٹ بنک کی عید کی چھٹیوں کے دوران تمام بینکوں کواے ٹی ایمز پر 24گھنٹے رقم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 29 جون 2016 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) اسٹیٹ بنک نے عوام کی سہولت کے لئے تمام بینکوں کو عید کی چھٹیوں میں اے ٹی ایم پر 24گھنٹے رقم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایت کر دی ہے جبکہ 2 اور 8جوائی کو بینکس کھولنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں عید کی آمد کے ساتھ ہی بینکوں میں نئے نوٹوں کے حصول کے لئے بھی شہریوں نے بینکوں کے چکر لگانے شروع کر دیے ہیں تاکہ عید کے موقع پر وہ بچوں کو نئے نوٹ دے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :