ایف آئی اے کی پشاورمیں کاروائی،غیرقانونی ہنڈی ،دوملزمان گرفتار

گرفتارملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 58لاکھ روپے، 19ہزارامریکی ڈالر، ڈیڑھ لاکھ عراقی دینار، 42ہزارسعودی ریال برآمد ہوئے

بدھ 29 جون 2016 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جون ۔2016ء) ایف آئی اے کرائم بینکنگ سرکل پشاورنے چوک یادگار میں کاروائی کرکے غیرقانونی ہنڈی اورکرنسی ڈیلر وں کوگرفتارکرلیا ہے ،ملزمان کے قبضے کے بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کرائم بینکنگ سرکل نے چوک یادگار میں کاروائی کرکے دوملزمان محمدآصف اوربلال کوگرفتارکرلیا ہے،ملزمان غیرقانونی ہنڈی اورغیرملکی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ہیں،گرفتارملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ملکی اورغیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتارملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 58لاکھ روپے، 19ہزارامریکی ڈالر، ڈیڑھ لاکھ عراقی دینار، 42ہزارسعودی ریال برآمدہوئیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :