وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان میں افغان مہاجرین کی قیام کی مدت میں چھ مہینے کا اضافہ کر دیا

بدھ 29 جون 2016 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان میں افغان مہاجرین کی قیام کی مدت میں چھ مہینے کا اضافہ کیا ہے ۔ افغان مہاجرین کو نادرا کی جانب سے پاکستان میں رہنے کیلئے کارڈ کی مد ت جون 30 کو ختم ہونیوالی تھی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بدھ کو جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا کہ مہاجرین اب پاکستان میں 31 دسمبر 2016 تک قیام کر سکتے ہیں ۔

بیان میں سرحدی امور کی وزار ت سے کہا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین اور افغان حکومت کے ساتھ افغان مہاجرین کے کیمپوں کو افغانستان منتقل کرنے کیلئے مذاکرات شروع کرے ۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان خیر سگالی کے طور پر تین سال کیلئے افغانستان جانے والے مہاجر کیمپوں میں رہنے والے لوگوں کو گندم فراہم کریگی۔