ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر 91 مقدمات درج،168 گرفتار،70 کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

بدھ 29 جون 2016 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1314مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر61 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ80,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،91افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر168افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے70افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :