آئی جی پنجا ب پنجاب کاسنٹرل پولیس آفس لاہور میں کرائم سین یونٹ کے طور پر تیار کی گئی خصوصی گاڑیوں کا معائنہ

بدھ 29 جون 2016 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں کرائم سین یونٹ کے طور پر تیار کی گئی خصوصی گاڑیوں کا معائنہ کیااور انہیں اضلاع کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پرایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، سہیل خان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز/انوسٹی گیشنز پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز، ڈی آئی جی آپریشنز، عامر ذوالفقار، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن، شفیق احمد گجر،ڈی آئی جی کرائمز، محمد اعظم، ایس ایس پی ایم ٹی، رانا عبدالجبار اور اے آئی جی مانیٹرنگ، وقاص الحسن کے علاوہ سی پی او کے دیگر سینیئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

اے آئی جی مانیٹرنگ ، وقاص الحسن نے بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ ابتدائی طور پر ہر ضلع کو ایک گاڑی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ گاڑیاں جائے واردات سے ہر قسم کے شواہد بشمول DNAاور فنگر پرنٹس اکٹھے کرنے کے سامان سے لیس ہیں اور اضلاع میں کسی بھی سنگین واردات ہونے کی صورت میں ان کا استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے پنجاب پولیس کی جدید خطوط پر تفتیش کی استعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ اس سلسلے میں تفتیشی افسران اور ان کے معاون عملے کو خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے اور مستقبل میں ایسے مزید یونٹ پنجاب پولیس میں شامل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :