کمشنر لاہور عبداﷲ خان سنبل اورڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے مغلپورہ لال پل پر پہلے ڈرائیو تھرو ریڑھی بازار کا افتتاح کر دیا

بدھ 29 جون 2016 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) کمشنر لاہور عبداﷲ خان سنبل اورڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے مغلپورہ لال پل پر پہلے ڈرائیو تھرو ریڑھی بازار کا افتتاح کر دیا ہے۔اس موقع پر ایم پی ایز وحید گل، ملک وحید ، ای ڈی او (فنانس)طارق منظور چا نڈیو،اے سی (کینٹ) سائرہ حیات اور دیگر افسران بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکمشنر لاہور عبداﷲ خان سنبل اورڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ ڈرائیو تھرو ریڑھی بازار میں 13ریڑھیاں اخوت فا ؤنڈیشن کے تعاون سے لگائی گئی ہیں جس پر مختلف اشیائے ضروریہ عوام الناس کے لیے دستیاب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرائیو تھرو ریڑھی بازار کی ما نیٹرنگ ٹی ایم اے عزیز بھٹی ٹا ؤن اور ڈی سی او آفس کرے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ڈرائیو تھرو ریڑھی بازار لگا کر ماڈرن انداز اپنایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے ڈرائیو تھرو ریڑھی بازار شہر کے دیگر حصوں میں بھی لگائے جائیں گے جس سے شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کے سا تھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک جام کا مسئلہ بھی حل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :