عید الفطر کو فوجی شہداء کے نام سے منسو ب کیا جائے گا‘ صاحبزادہ حامد رضاء

جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں ضرب عضب کے فوجی شہداء کیلئے دعائیں کی جائیں گی

بدھ 29 جون 2016 20:09

عید الفطر کو فوجی شہداء کے نام سے منسو ب کیا جائے گا‘ صاحبزادہ حامد ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشتگردی کے خلاف جیتی ہو ئی جنگ ہار میں تبدیلی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،آزاد کشمیر کے الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے،اسلامی ممالک متحد ہوکر اسلامی یونین قائم کریں، پانامہ زدہ حکمران ملک و قوم کی جان چھوڑ دیں، عید الفطر کو فوجی شہداء کے نام سے منسو ب کیا جائے گا،جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں ضرب عضب کے فوجی شہداء کیلئے دعائیں کی جائیں گی،فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم ممالک مشترکہ کوششیں کریں، مظلوم فلسطینی مسلم حکمرانوں کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں، اقوام متحدہ فلسطین میں اسرائیلیوں کے مظالم کا نوٹس لے،امجد صابری کا قتل رینجرز کو ناکام کرنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعتہ الوداع کے موقع پر یوم یکجہتی فلسطین منانے کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ خارجہ پالیسی کو ملک و قوم کے مفاد سے ہم آہنگ کیا جائے۔خیبر پختوانخواہ کی حکومت مدرسہ حقانیہ کو 30کروڑ روپے دینے کا فیصلہ واپس لے۔افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر ہو چکی ہے۔مسئلہ کشمیر خارجہ پالیسی کا محور ہونا چاہیئے۔حکمران اشرافیہ بد عنوان اور بد دیانت ہے۔ترکی میں دھماکے قابل مذمت ہیں۔ عالمی سازش کے تحت اسلامی ممالک میں انتشار اور فساد پھیلایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :