کراچی ، بلدیہ غربی کی حدود میں برساتی پانی کی نکاسی اور ندی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری

بدھ 29 جون 2016 20:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد کی ہدایت پر بلدیہ غربی کی حدود میں برساتی پانی کی نکاسی اور ندی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں میں جاری ہے ایڈمنسٹریٹر نے افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ دوران برسات عوام کو ہنگامی بنیادوں پر سہولیا ت کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ندی نالوں اور تمام چاکنگ پوائنٹس کی صفائی کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے رین ایمرجنسی سینٹرز 24گھنٹے فعال رکھنے اور تمام ہلکی و بھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے جبکہ موقع پر موجود عوام کو انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے برسات کے دوران عوام کو ہنگامی امداد کی فراہمی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کیئے جاچکے ہیں افسران وعملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں دوران برسات کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رین ایمرجنسی سینٹرز سے فوری طور پر رابطہ کریں ایڈمنسٹریٹر نے خصوصا ندی نالوں کے اطراف رہائش پذیر افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ محفوظ مقامات پر اپنی منتقلی کو یقینی بنائیں موقع پر موجود افسران نے رین ایمرجنسی کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات کے بارے میں ایڈمنسٹریٹر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کے چاروں زونوں میں رین ایمرجنسی سینٹرز فعال کردئیے گئے جبکہ برساتی پانی کی نکاسی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ندی نالوں کی صفائی کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :