ایس ایس پی آپریشنز پشاور کی سربراہی میں سٹی میں جرائم پر قابو پانے بارے ایس پی سٹی کے دفتر میں اہم اجلاس

پچھلے سال کی نسبت امسال جرائم میں 32 فیصد کمی آئی ہے بازاروں کی سکیورٹی انتظامات کا خاص خیال رکھنا چاہئے عید کے دنوں میں سٹریٹ کرائم اضافہ ہونے کا حدشہ ہے ،خواتین کے بازاروں میں موجود لوفر لڑکوں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف کاروائی کریں،ایس ایس پی آپریشنز

بدھ 29 جون 2016 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) ایس ایس پی آپریشنز پشاور کی سربراہی میں سٹی میں جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے ایس پی سٹی کے دفتر میں میٹنگ منعقد کیا میٹنگ میں ایس پی سٹی ،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔ ایس ایس پی اپریشنز عباس مجیدنے کہا کہ تقریبا تین سالوں میں جیل سے رہا شدہ ملزمان کی چال چلن پر گھڑی نظر رکھے اور جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کرکے انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ آئی جی پی سٹی پولیس کی کارکردگی سے نہایت مطمئن ہے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے کیونکہ پچھلے سال کی نسبت اس سال جرائم میں 32 فیصد کمی آئی ہے بازاروں کی سکیورٹی انتظامات کا خاص خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ عید کے دنوں سٹریٹ کرائم اضافہ ہونے کا حدشہ ہے خواتین کے بازاروں میں موجود لوفر لڑکوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف کاروائی کریں اشتہاری مجرمان اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز ذیادہ سے ذیادہ کریں۔

(جاری ہے)

سٹی میں جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں گزشتہ روز ایس پی سٹی کے دفتر میں میٹنگ منعقد کیا اس موقع پر ایس پی سٹی وسیم خلیل ،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ایس ایس پی اپریشنزنے کہا کہ سٹی سرکل پولیس افیسرز کی کار کردگی سے آئی جی پی خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی صاحب مطمئن ہے سٹی سرکل پولیس جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور کارکردگی مزید بہتر بنائے اشتہاری مجرمان اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز ذیادہ سے ذیادہ کریں اور 3 سال کے دوران جیل سے رہا ہونے والے ملزمان کی چال چلن پر نظر رکھ کر جرائم میں ملوث ہونے پر انکے خلاف کاروائی کریں اور انکی موبائل ڈیٹا حاصل کریں ایس ایس پی اپریشنز نے کہا کہ تمام تھانوں کی ریکارڈ ہر وقت درست اور صفائی کی انتظامات بہتر ہونی چاہیئے سٹی میں تمام بازاروں میں سکیورٹی کا خاص خیال رکھیں انہوں کہا کہ سٹی کے تمام بازاروں کو بی ڈی یو اور سنیپر ڈاگ کے ذریعے کلیئر کریں اور خواتین کے بازاروں میں لوفر لڑکو کے داخلے پر مکمل پابندی ہونی چاہیئے ایس ایس پی صاحب نے کہاکہ بازاروں میں عوام کی سہولت کیلئے پولیس ہلپ ڈسک قائم کرینگے تاکہ کوئی چیز یا بچہ گومنے کی صورت میں فوری رابطہ کریں ایس ایس پی اپریشنز نے کہا کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر سکیورٹی کی فل پروف انتظامات ہونے چاہئے۔

متعلقہ عنوان :