وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے اراکین قومی اسمبلی جاویدعلی شاہ اور چوہدری جعفر اقبال کی ملاقات

بدھ 29 جون 2016 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اراکین قومی اسمبلی جاویدعلی شاہ اور چوہدری جعفر اقبال نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 3 برس کے دوران توانائی منصوبوں کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے۔ توانائی کے کئی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ملک سے اندھیرے ختم کرنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہو رہی ہیں اور 2017 کے اختتام پر توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے شاندار پیکیج دینے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کا تاریخی پیکیج دے کر کاشتکاروں کے دل جیت لئے ہیں۔