Live Updates

عمران خان یکم جولائی کو کراچی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے

شوکت خانم ہسپتال میں افطار ڈنر میں شرکت، عبدالستار ایدھی کی عیادت، امجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت کرینگے

بدھ 29 جون 2016 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان یکم جولائی سے کراچی کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہونگے جہاں وہ شوکت خانم اسپتال کے لئے منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے اور عبدالستار ایدھی کی عیادت اور امجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری اعلامیہ میں بتایا کہ گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان یکم جولائی سے کراچی کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

کراچی میں اپنے قیام کے دوران عمران خان شوکت خانم اسپتال کے عطیات جمع کرنے کے لئے منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کراچی قیام کے دوران مقتول امجد صابری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لئے انکے گھر بھی جائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق عمران خان معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی مزاج پرسی اور عیادت کو بھی جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات