بیوی کے قتل کا معاملہ ، شوہر عابد نے بیوی پر سانپ چھوڑ کر قتل کا اعتراف کر لیا

بدھ 29 جون 2016 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) بیوی کے قتل کا معاملہ ، شوہر عابد نے بیوی پر سانپ چھوڑ کر قتل کا اعتراف کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقے میں 20سالہ نورین کو قتل کر دیا گیا تھا اور اس کے بعد شوہر عابد نے بیوی کی حادثاتی ہلاکت کا ڈرامہ رچایا تھا ۔

(جاری ہے)

جس پر بعد ازاں پولیس تفتیش میں ثابت ہوا کہ شوہر عابد نے ہی اپنی بیوی کو قتل کیا اور حادثاتی ہلاکت کا ڈرامہ رچایا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بیوی پر سانپ چھوڑ دیاتھا جس کے ڈسنے سے نورین جاں بحق ہو گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :