Live Updates

”واکنگ ایمبسیڈر آف پاکستان“ سکاٹ لینڈ،مانچسٹر اور گلاسکو پہنچ گئے

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے پروگرام کے تحت ملک بھر سے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کا سکاٹس پارلیمنٹ کا دورہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے یونیورسٹی آف سٹرلنگ ، ایڈن برگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی ا ٓف مانچسٹر کے دورے کئے

بدھ 29 جون 2016 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے پروگرام کے تحت ملک بھر پوزیشن ہولڈرز کے طلبہ کے وفد”واکنگ ایمبسیڈر آف پاکستان“ نے سکاٹ لینڈ میں مختلف مقامات پر دورہ کیا۔یونیورسٹی آف سٹرلنگ میں پہنچنے پر یونیورسٹی حکام نے اینڈریو ملربلڈنگ میں ادارے کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ یونیورسٹی آف سٹرلنگ میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی روایتی تعلیم کی بجائے ”ایکوا کلچر“کریمنالوجی میرین بائیو ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں انڈ ر گریجوایشن اور پوسٹ گریجوایش کورس کروائے جاتے ہیں۔

یونیورسٹی سٹرلنگ کا شمار یورپ کی 60 بہترین یونیورسٹیوں میں کیا جاتا ہے۔ طلبہ نے سکاٹ لینڈ کی مشہور لوچ لومونڈ نامی تازہ پانی کی جھیل کی سیر کی اور چھوٹے بحری جہاز کے سفر سے محظوظ ہوئے۔

(جاری ہے)

پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے ایڈن برگ یونیورسٹی اور سکاٹ لینڈ پارلیمنٹ کابھی دورہ کیا۔ایڈن برگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم44فیصد طلبہ کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے۔

یونیورسٹی کو 20نوبل پرائز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔یونیورسٹی کے ریلشن آفیسر روبل ویلس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایڈن برگ یونیورسٹی میں 250 سے زائد کلب اور سوسائٹیاں کام کررہی ہے۔بعدازاں پاکستانی طلبہ کا وفد گلاسکو میں پاکستان کے قونصلیٹ پہنچ گیا جہاں قونصل جنرل احسان رضا شاہ نے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔طلبہ نے تقریب میں پاکستانی کمیونٹی ،مقامی حکام سے تبادلہ خیال کیا۔

گلاسکو میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کی شاندار ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے یورپ کے مطالعاتی دورے کو وزیراعلی محمد شہباز شریف کا شاندار ویژن قرار دیا۔طلبہ نے تقریب کے آخر میں میزبان کو سوینئر پیش کیا۔قبل ازیں طلبہ نے یونیورسٹی آف مانچسٹر کا دورہ کیا اور اس کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔

یونیورسٹی آف ریلشن آفسر لیزا گرین نے پاکستان نژاد طلبہ کے ساتھ وفد کا پرجوش استقبال کیا۔یونیورسٹی کو برطانیہ کی پانچویں بڑی یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 40 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔25 سے زائد نوبل انعام یافتہ سائنسدانوں کا تعلق اسی یونیورسٹی سے ہے۔وفد کو مانچسٹرمیوزیم کا بھی دورہ کرایا گیا۔مانچسٹر میں پاکستان کے قونصل جنرل کی طرف سے طلبہ کو خوش آمدید کہا گیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات