ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقوں میں شدیدطوفان اورموسلادھاربارش،نظام زندگی درہم برہم،بجلی کے پول گرگئے

بدھ 29 جون 2016 18:50

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) کوٹ ظفر بالا دستی اور اس کے مضافات میں سوا تین بجے سے پونے پانچ بجے تک شدید طوفان اور موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں زندگی کا نظام درھم برھم ہوا ۔بجلی کے پول گر گئے ۔کمروں کی چھتیں اڑگئیں ۔پورے دیہات میں قیامت گزری ۔ابتدائی مصدقہ رپورٹ کے مطابق صرف کوٹ ظفر بالادستی میں چالیس بکریاں ہلاک ہوگئیں ۔

گاوٴں کے اندر بجلی کے کئی پول گر گئے بجلی کا سارا سسٹم تہس نہس ہوگیا ہے ۔خربوزوں کے باغات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں ۔حکومت کی طرف سے متاثرہ علاقے میں اب تک کوئی امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی گئیں ۔ پینے کا صاف پانی دور دور تک ناپید ہوگیا ہے ۔بجلی کا نظام درہم برہم ہے اندازہ ہے کہ بجلی کے نظا م کی بحالی میں کافی وقت لگے گا ۔

(جاری ہے)

فی الوقت لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی اشد ضروت ہے۔

مالی نقصانات کا اندازہ لگانا ناممکن ہے ۔درخت اکھڑ گئے ہیں ۔راستے بند ہیں ۔رمضان شریف کے مہینے میں کوٹ ظفر بالادستی کے لوگوں کو آسمانی مصیبت کا سامنا ہے ۔عوام نے حکومت اور خیراتی اداروں سے جلد از جلد امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔متاثرہ افراد نے علاقے میں پینے کے پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیاہے اور امدادی سرگر میاں نہ شروع کی گئیں تو علاقے میں خطرناک بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :